مریم نواز کانام ای سی ایل سے نکالنے کیلئے درخواست پر سماعت آج ہوگی،لاہورہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ درخواست کی سماعت کریگا، اس قبل میاں نوازشریف نے بھی ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیاتھا جس پر فیصلہ ان کے حق میں آیا تھا،مریم نواز کی درخواست میں وفاقی حکومت،چیئرمین نیب ودیگرفریق ہیں.
لاہورہائیکورٹ کا 2 رکنی بینچ درخواست پرسماعت کریگا ۔ مریم نواز کا درخواست میں موقف ہے کہ سنے بغیرنام ای سی ایل میں شامل کیاگیا،نام ای سی ایل میں شامل کرنے کااقدام غیرقانونی ہے۔ مریم نواز نے درخواست میں عدالت سے ای سی ایل سے نام نکالنے، بیرون ملک جانیکی اجازت طلب کی ہے۔مریم نواز کی درخواست میں وفاقی حکومت،چیئرمین نیب ودیگرفریق ہیں،جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سماعت کرنے گا۔
0