لاہور:: گورنر پنجاب نے کہا ہے کہ مخالفین اے پی سیز کرتے رہیں گے اور حکومت آئینی مدت پوری کر لے گی، عوام کی طاقت حکومت کیساتھ ہے۔
گورنر پنجاب چودھری سرور سے تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیر سٹر سلطان محمود اور وفود نے ملاقات کی ہے۔ اس موقع پر چودھری سرور کا کہنا تھا 2023 تک ہم کہیں جانیوالے نہیں، (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی کی حکومتوں نے آئینی مدت پوری کی، ہمارا بھی حق ہے، وزیرا عظم عمران خان احتجاج کی دھمکیوں سے بلیک میل ہونیوالے نہیں، سیاسی مخالفین کو احتجاج نہیں، عام انتخابات کا انتظار کر نا چاہیے۔

