0

محکمہ تعلیم سندھ نے نجی سکولوں کو فیس میں رعایت کرنیکی ہدایت کردی

کراچی:: محکمہ تعلیم سندھ نے نجی سکولوں کو ہدایت کی ہے کہ اپریل اور مئی کی فیس میں 20 فیصد رعایت دی جائے، فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنیوالوں کیخلاف کارروائی ہوگی۔

تفصیل کے مطابق محکمہ تعلیم سندھ نے والدین کو بڑا ریلیف دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے نجی سکولوں کو فیسوں کی مد میں رعایت دینے کی ہدایت کر دی ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے واضح ہدایات میں کہا گیا ہے کہ تمامنجی سکول اپریل اور مئی کی فیس میں 20 فیصد رعایت دیں۔ تمام سکول اس فیصلے پر عمل کرنے کے پابند ہونگے۔

ہدایت میں کہا گیا ہے کہ اگر نجی سکول نے فیصلے پر عملدرآمد یقینی نہ بنایا تو ان کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں