0

محمد حفیظ باؤلنگ ایکشن ٹیسٹ کے بعد آئندہ چند روز میں رپورٹ کے منتظر

لاہور:: سینئر قومی کرکٹر محمد حفیظ لمز میں آئی سی سی کی منظور شدہ بائیو مکینک لیبارٹری میں باؤلنگ ٹیسٹ کے بعد رپورٹ کے منتظر ہیں جو آئندہ چند روز میں مل جائے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد حفیظ کا باؤلنگ ایکشن انگلش سیزن کے دوران ایک مرتبہ پھر مشکوک قرار دیا گیا تھا جس کے باعث ای سی بی نے انہیں باؤلنگ سے روک کر ہدایت کی تھی کہ وہ اپنے ایکشن کی درستگی تک ای سی بی کے ایونٹس میں بطور باؤلر نہیں کھیل سکیں گے۔

محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ باؤلنگ ایکشن میں خامی کو جانچنے کے طریقہ کار میں کچھ سقم ہیں لیکن انہوں نے آزادانہ تجزیئے سے گزرنے کا فیصلہ کیا اور پوری امید ہے کہ وہ بہت جلد باؤلنگ ایکشن کلیئر کر کے بطور آل راؤنڈر قومی ٹیم کی نمائندگی کر سکیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں