اسلام آباد:: سابق اٹارنی جنرل انور منصور نے متنازع بیان کے معاملے پر سپریم کورٹ میں تحریری معافی نامہ جمع کروا دیا۔
انور منصور خان نے تحریری بیان میں کہا ہے کہ عدلیہ کا بے حد احترام کرتا ہوں، غیر مشروط معافی مانگ کر اپنا بیان واپس لیتا ہوں۔ واضح رہے کہ سابق اٹارنی جنرل نے سپریم کورٹ میں اعلی عدلیہ سے متعلق نامناسب الزامات عائد کئے تھے جن سے حکومت نے فوری طور پر لاتعلقی کا اظہار کیا تھا جبکہ وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے انور منصور کے الزامات کو مسترد کر دیا تھا۔
وفاقی حکومت کی جانب سے استعفی طلب کئے جانے پر انور منصور نے گزشتہ روز صدر مملکت عارف علوی کو اپنا استعفی بھجوا دیا تھا۔