0

ماڈل سبیکا امام نے اداکار حسنین لہری کیساتھ راہیں جدا کر لیں

لاہور:: پاکستان کی مشہور ماڈلز سبیکا امام نے اداکار حسنین لہری کے ساتھ اپنے راستے کو الگ کر لیا ہے۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرز کی مشہور ویب سائٹ انسٹا گرام پر پاکستان کی ٹاپ ماڈلز سبیکا امام نے کچھ اپنے تاثرات لکھے اور اعلان کیا کہ بہت زیادہ غورو فکر کے بعد حسنین لہری سے راہیں جدا کر رہی ہوں۔
پاکستانی ماڈل نے انسٹا گرام پر سبیکا امام نے حسنین لہری کیساتھ تصویریں شیئر کی اور تصویروں کے طویل کیپشن لکھتے ہوئے بتایا کہ باضابطہ طور پر میرا اور حسنین کا سفر ختم ہو گیا، طویل عرصے بعد ہمیں اندازہ ہوگیا کہ ہماری راہیں الگ منزلوں تک جاتی ہیں۔

سبیکا امام کا کہنا تھا کہ بہت کوششوں اور غور و فکر کے بعد ہم نے اس رشتے کو ختم کردیا، میں سوشل میڈیا پر اس بات کا اعلان اس لیے کررہی ہوں کیوں کہ میں ذاتی طور پر ایک ایک کو جواب دے کر تھک چکی ہوں۔
انہوں نے مزید لکھا کہ حسنین کی جانب سے شادی کی پیشکش ضرور تھی لیکن بدقسمتی سے بات آگے نہیں بڑھ سکی۔ میں تھک چکی ہوں یہ دکھا دکھا کر کہ میں ٹھیک ہوں، میں تھک چکی ہوں لوگوں کے ایسا سوچنے پر کہ میری منگنی ہوچکی ہے یا میری شادی ہونے والی ہے۔

سبیکا کا کہنا تھا کہ میری سب سے درخواست ہے کہ مشکل وقت کو گزر جانے دیں، ہمارے دوست اور گھر والے معاملے میں ہمارے ساتھ ہیں اور نہیں چاہتی کے ہماری وجہ سے انہیں کسی قسم کے دکھ یا شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے۔

یاد رہے کہ دونوں بے شمار پراجیکٹ ایک ساتھ کرچکے ہیں اور ان کی دوستی کی چرچے ہر طرف تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں