لاہور:: اداکارہ ماورا حسین کا کہنا ہے کہ قرنطینہ میں گزارے جانے والا وقت ہمارے لئے خود کو بہترین بنانے کا سب سے اچھا وقت ہے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ میں پُوری دُنیا کے لوگوں سے مخاطب ہوں کہ اِس مشکل گھڑی میں ناقابلِ برداشت، بدتمیز اور دوسروں پر تنقید کرنے والے نہ بنیں۔ مجھے معلوم ہے کہ ہم سب ہی ایک بدترین اور تاریک دور سے گُزر رہے ہیں، میں یہ کہنا چاہوں گی کہ یہ وہ وقت ہے کہ جب ہم خود کو ایک بہتر انسان بنا سکتے ہیں، ہمیں چاہئے کہ ہم دوسروں کیساتھ مہربان بنیں۔

