لندن:: مسلم لیگ ن کے اہم رہنماؤں نے لندن میں شہباز شریف سے ملاقات کی اور ملکی سیاسی معاملات پر لائحہ عمل کے لئے رہنمائی مانگ لی۔
شہباز شریف سے لندن میں مسلم لیگ ن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطا تارڑ، مسلم لیگ ن پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری، سمیع اللہ خان سمیت دیگر پارٹی رہنماؤں نے ملاقات کی جس میں پاکستان کے سیاسی اور ملکی معاملات پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے آئندہ لائحہ عمل کے لئے شہبازشریف سے متعدد امور پر رہنمائی حاصل کی۔ ملاقات میں نیب کی کارروائیاں بھی زیر غور آئیں۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پارٹی عوام کی مشکلات کے حل کے لئے آواز اٹھاتی رہے گی۔