0

لوگوں کو خراٹوں سے روکنے والا انوکھا برقی تکیہ تیار

سیول:: لوگوں کو خراٹوں سے روکنے والا ایک انوکھا برقی تکیہ بنایا گیا ہے جو سانس بھاری ہونے اور خراٹوں کی صورت میں پھیلتا اور پھولتا ہے، اس طرح سر کی پوزیشن تبدیل ہو جاتی ہے اور سونے والے کو اس کا احساس نہیں ہو پاتا اور اس کے خراٹے رک جاتے ہیں۔

یہ تکیہ جنوبی کوریا اور امریکا کی کمپنیوں نے مشترکہ طور پر تیار کیا ہے، خراٹوں کی صورت میں تکیہ کسی ہوا بھری تھیلی کی طرح پھیلتا اور سکڑتا ہے، اس طرح گردن اور چہرہ درست سمت میں آ جائے گا اور یوں ناک کے ذریعے ہوا کی آمدورفت درست ہوگی جس سے خراٹے رک جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں