0

لاہور ہائیکورٹ کا حکم امتناع، اسحاق ڈار کی رہائش گاہ سے پناہ گاہ ختم

لاہور:: لاہور ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی اہلیہ کی درخواست کو باقاعدہ سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے صوبائی حکومت کو ان کی رہائش گاہ کو پناہ گاہ میں تبدیل کرنے سے بھی روک دیا تھا۔

لاہور ہائیکورٹ نے اسحاق ڈار کی اہلیہ تبسم ڈار کی درخواست پر دو صحفات پر تحریری فیصلہ جاری کیا تھا۔ عدالتی حکم کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اسحاق ڈار کے گھر سے پناہ گاہ ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ عدالت نے صوبائی حکومت سے دس مارچ کو جواب طلب کر رکھا ہے۔

اب ضلعی انتظامیہ نے اسحاق ڈار کی رہائشگاہ کے عقب میں موجود پارک میں کنٹینرز لگا کر بے گھر افراد کے لیے انتظامات شروع کر دیئے ہیں۔ کنٹینرز میں سونے اور کھانے پینے کی سہولیات کی فراہمی کی جا رہی ہے۔

ادھر پارک میں عارضی شیلٹر ہوم بنانے پر محلہ داروں نے اعتراض اٹھاتے ہوئے پنجاب حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں