0

لاہور: کوٹ لکھپت میں پاگل کتے نے بچوں اور خواتین سمیت 23 افراد کو کاٹ لیا

لاہور:: لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں پاگل کتے نے بچوں اور خواتین سمیت 23 افراد کو کاٹ لیا، زخمیوں کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیاگیا۔

کوٹ لکھپت میں پاگل کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونے والے افراد جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہیں، زخمیوں میں ارم، عثمان، نور فاطمہ، نائلہ، محمد زبیر، حلیمہ،محسن، محمد انس، ولید، نور فاطمہ، زینب، رمضان، عمیر، عبداللہ، صہیب، عروج، احمد، پرویز، شہروز اور شوکت شامل ہیں۔ ایم ایس جنرل ہسپتال کے مطابق زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، اہل علاقہ نے پاگل کتے کو ہلاک کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں