0

لاہور میں پاکستان سپر لیگ کا آج پہلا ٹاکرا، ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہوں گے

لاہور:: لاہور میں پاکستان سپر لیگ کا آج پہلا ٹاکرا ہو رہا ہے جس میں ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز آمنے سامنے ہوں گے، پی ایس ایل ایڈیشنز میں اب تک دونوں ٹیموں کا پلڑا برابر ہے۔

پی ایس ایل فائیو کا میلہ سج گیا، قذافی سٹیڈیم لاہور میں آج پہلا ٹاکرا ہونے جا رہا ہے، ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز میں جوڑ پڑے گا جس میں چوکوں اورچھکوں کی برسات ہو گی، دونوں ٹیمیں جیت کے لیے زور لگائیں گی۔

اب تک پی ایس ایل ایڈیشنز میں ملتان سلطانز کا لاہور قلندر سے چاربار سامنا ہوا تاہم مقابلہ برابر رہا۔ 2018 ءمیں دو میچز ہوئے، پہلے میچ میں ملتان سلطانز نے لاہور قلندرز کو 43 رنز سے مات دی جبکہ دوسرے ٹاکرے میں قلندرز نے 6 وکٹوں سے کامیابی سمیٹی۔

2019ء میں بھی دو میچز میں آمنا سامنا ہوا، پہلا میچ لاہور قلندرز نے 6 وکٹوں سے جیتا جبکہ دوسرے مقابلے میں سلطانز نے قلندرز کو 7 وکٹوں سے ہرا کر حساب برابر کیا۔

پی ایس ایل میں کس کا پلڑا بھاری ہے، اس کا فیصلہ آج کے میچ میں ہو جائے گا تاہم دونوں ٹیموں کے کھلاڑی جیت کے لیے پرعزم ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں