0

لاہور سمیت پنجاب کے کئی علاقوں میں آج بارش کا امکان

لاہور:: مغربی ہواؤں کا سلسلہ بالائی علاقوں میں داخل ہو گیا جس کے باعث لاہور اور پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد، کشمیر اور گلگت بلتستان سمیت بالائی خیبر پختونخوا، جہلم، چکوال، اٹک، سرگودھا، میانوالی، سیالکوٹ، نارووال اور لاہور کے اضلاع میں بھی آج گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں