0

قومی باؤلنگ کوچ وقار یونس پیسر حارث رؤف کے گرویدہ ہوگئے

کراچی:: قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس بگ بیش لیگ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے پیسر حارث رؤف کے گرویدہ ہوگئے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ سمارٹ اور جارح مزاج فاسٹ باؤلر حارث رؤف پر کام کرنے کیلئے تیار ہیں جن کو پاکستانی پیس اٹیک میں شامل کرنے کیلئے انہوں نے ہیڈ کوچ مصباح الحق سے بھی بات کی ہے۔

وقار یونس کا کہنا تھا کہ حارث رؤف اچھی رفتار کے مالک فاسٹ باؤلر ہیں جن کو بگ بیش لیگ میں دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے کیونکہ مضبوط جسامت کے مالک پیسر نے اپنی فٹنس پر سخت محنت کی ہے اور بہت عمدہ سلو بال بھی کر سکتے ہیں لہٰذا انہیں قومی ٹیم میں جلد ہی شامل کرنے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ انجری کے شکار پیسر حسن علی لگاتار دو سال سے نان سٹاپ کرکٹ کھیلنے کا بھگتاوا ادا کر رہے ہیں کیونکہ آرام نہ ملنے کی وجہ سے وہ اپنی رفتار کھو بیٹھے اور انجری کی مشکلات نے رہی سہی کسر پوری کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں