لاہور:: ملک بھر میں رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران فی تولہ اور دس گرام سونا 700 اور 600 روپے مزید سستا ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 18 امریکی ڈالر کم ہو گئی جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 1627 امریکی ڈالر ہو گئی ہے۔
دریں اثناء بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، سکھر، حیدر آباد، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 700 روپے کی کمی دیکھی گئی۔ جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 93750 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 600 روپے کی گراوٹ دیکھی گئی جس کے بعد دس گرام سونے کی نئی قیمت 80376 روپے ہو گئی ہے۔ چاندی کی قیمت میں 1020 روپے پر برقرار ہے۔

