لاہورٌ:: اداکارہ میرا نے حال ہی میں نجی ٹی وی کو دئیے گئے انٹرویو میں دو بھارتی اداکاروں کی جانب سے شادی کی آفرز دئیے جانے کا انکشاف کیا ہے جس پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ ردعمل دے رہے ہیں۔
میزبان نے میرا سے سوال کیا کہ کیا آپ کو اداکار عمران ہاشمی نے بھی شادی کی پیشکش کی تھی جس پر میرا نے جواب دیاکہ میری فیملی نے اس شادی سے انکار کردیا تھا۔ اداکارہ میرا نے فواد خان کو کم دوست بنانے اور زیادہ میل جول نہ رکھنے والا شخص قرار دیا۔ میرا نے وزیراعظم عمران خان کو صاف اور شفاف شخص، نواز شریف کو اچھا لیڈر ، شہباز شریف کو کام کرنے والا اچھا سیاست دان اور بلاول بھٹو زرداری کو ہینڈسم قرار دیا۔
انٹرویو کے دوران میزبان نے میرا سے پوچھا کہ مہیش بھٹ نے انہیں بالی ووڈ اداکار اشمیت پٹیل سے شادی کرنے کی پیشکش کی تھی جس پر میرا نے کہا کہ دراصل اشمیت پٹیل کا تعلق ایک ہندو فیملی سے تھا اور ہم سید ہیں لہٰذا ہماری شادی نہیں ہوسکتی تھی