فیصل آباد:: فیصل آباد میں یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں سالانہ سپورٹس مقابلے گیم آن 2020ء کا افتتاح ہو گیا۔ رنگارنگ تقریب کے بعد طلبہ نے مختلف کھیلوں کے دلچسپ مقابلوں میں خوب زور آزمائی کی۔
یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب میں سجے گیم آن 2020ء کے رنگا رنگ سپورٹس گالا میں مقابلوں کے پہلے روز طلبہ نے فٹبال، رسہ کشی اور آرم ریسلنگ میں خوب زور لگایا۔
خواتین کے درمیان سپون ریس، تھری لیگ ریس اور سیک ریس کے مقابلے ہوئے۔ اس کے علاوہ خواتین نے رسہ کشی میں زور آزمائی کے ساتھ دلچسپ گیموں میں حصہ لیا اور جیت کا خوب جشن منایا۔ خواتین نے سپورٹس گالا کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔
ڈائریکٹر پنجاب کالجز فیصل آباد پرفیسر رفعت اقبال نے کھیلوں کا افتتاح کیا۔ ان کا کہنا تھا صحت مند جسم ہی صحتمند دماغ کا مالک ہوتا ہے۔ سنوکر ورلڈ چیمپین محمد آصف افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جنہوں نے جامعہ میں کھیلوں کے انعقاد پر خوشی کا اظہار کیا۔ یو سی پی میں کھیلوں کے مقابلے مزید 2 روز تک جاری رہیں گے۔