0

فٹبال فرنچ لیگ کپ کوارٹر فائنل، پیرس سینٹ جرمین نے سینٹ اٹینی کو 1-6 سے ہرا دیا

پیرس:: فٹبال فرنچ لیگ کپ کوارٹر فائنل میں پیرس سینٹ جرمین نے دس رکنی الیون سینٹ اٹینی کو چھ ایک سے ہرا کر آؤٹ کر دیا، ماؤرو ایکارڈی کی شاندار ہیٹ ٹرک، سپر اسٹار نیمار کی انٹری بھی یادگار بن گئی۔

دنیا کے ہردلعزیز کھیل فٹبال کی پیرس میں بھی گونج، فرنچ لیگ کپ کوارٹر فائنل میں بڑا مقابلہ یکطرفہ رہا۔ نیمار اور لیکرک سمیت اسٹارز سے بھری ٹیم پیرس سینٹ جرمین کا سینٹ ایٹینی سے جوڑ پڑا۔

ٹیم پی ایس جی کی برتری کا جادو سر چڑھ کر بولتا رہا، گول پہ گول ہوتے رہے، انجریز سے نجات پانے والے نیمار کی دبنگ انٹری ہوئی جس پر کمزور حریف دباؤ کا شکار نظر آئی۔ فاؤل پر ایک کھلاڑی آؤٹ ہوا، دس رکنی الیون پر مزید پریشرماؤرو ایکارڈی نے گولز کی ہیٹ ٹرک کر ڈالی۔

حریف ٹیم کے پنلٹی بھی ضائع، دوبارہ کوشش پر گول ہو سکا، چھ ایک کی جیت سے پی ایس جی نے سیمی فائنل میں رسائی پائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں