0

فلوریڈا: نیشنل فٹبال میں 50 سال بعد بڑی جیت کا بڑا جشن، سپر باؤل کی چیمپئن ٹیم کا شاندار استقبال

فلوریڈا:: نیشنل فٹبال میں پچاس سال بعد بڑی جیت کا بڑا جشن منایا گیا، فلوریڈا کی سڑکوں پر سپر باؤل کی چیمپئن ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا، سڑکیں پرستاروں سے بھر گئیں، کینسس سٹی چیفس کے چیمپئن کھلاڑیوں کو ایک نظر دیکھنے کے لیے امڈ آئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فلوریڈا کے کھلے میدان میں منچلوں کا ہجوم نکل آیا، سپر باؤل کی فاتح ٹیم کینسس سٹی چیفس کے شاندار بلکہ یادگار استقبال میں منعقد ہوئی۔
ہر عمر کے شائقین کا ہجوم جشن منانے آیا، ہلہ گلہ کرتے نظر آئے، اپنے ہیروز کو ایک جھلک دیکھنے کو ترس گئے، میسکاٹس کی انٹری بھی زبردست تھی۔
نیشنل فٹبال میں پچاس سال بعد فتح حاصل کرنے پر سینکڑوں کی تعداد میں دیوانوں نے “ہم ہیں ہیں چیمپئن” کے ترانے گائے گئے۔

گذشتہ روز ٹائٹل مقابلے میں کینسس سٹی چیفس نے سان فرانسسکو کو 32-31 سے شکست دی، دھکم پیل اور چھینا جھپٹی کے کھیل سے تماشائی بے حد محظوظ ہوئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں