ڈربن :: جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کے کپتان فاف ڈوپلیسیز نے ٹیم کی قیادت سے استعفی دیتے ہوئے کہا ہے کہ بطور کھلاڑی تینوں فارمیٹ میں نمائندگی کرنا چاہتےہیں۔
35 سالہ ٹاپ آرڈر بلے باز نے اپنے مستقبل کا فیصلہ سنا دیا، انگلینڈ کے خلاف ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز میں نمائندگی سے محروم فاف ڈوپلیسز کا کہنا ہے کہ کپتانی کسی نوجوان کھلاڑی کو دی جائے۔ بطور بیٹسمین تینوں فارمیٹ میں کھیلنا چاہتا ہوں۔
ہوم سیریز میں مختصر دورانیے کی کرکٹ میں فاف ڈوپلیسز کی جگہ وکٹ کیپر بیٹسمین کوآنٹن ڈی کاک نے کپتانی کی۔
یاد رہے کہ فاف نے ڈوپلیسز چھتیس ٹیسٹ، انتالیس ون ڈے اور 40 ٹی ٹوئنٹی میچز میں کپتانی کی۔