0

غیر منافع بخش اداروں کی نجکاری قومی مفاد میں ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد:: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ غیر منافع بخش اداروں اور غیر استعمال شدہ املاک کی نجکاری قومی مفاد میں ہے۔ قومی خزانے پر بوجھ کم ہوگا، عمل مقررہ ٹائم لائنز میں مکمل کیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے زیر صدارت اجلاس میں مختلف سرکاری اداروں اور املاک کی نجکاری کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔

سیکرٹری نجکاری ڈویژن نے بریفنگ میں بتایا کہ رواں سال سات ادارے اور املاک کی نجکاری کا عمل مکمل کر لیا جائے گا۔ ان میں دو آر ایل این جی پاور پلانٹس، ایس ایم ای بینک، سروسز انٹرنیشنل ہوٹل لاہور اور جناح کنونشن سینٹر شامل ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ہدایت کی کہ نجکاری کا عمل مقررہ ٹائم لائنز میں مکمل کرنے کی ہر ممکنہ کوشش کی جائے اور اس سلسلے میں بین الوزارتی کوآرڈینیشن کو مزید بہتر بنا کر تمام رکاوٹوں کو دور کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں