Electricity 0

عوام کیلئے بری خبر، فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی 1 روپیہ 56 پیسے فی یونٹ مہنگی

اسلام آباد:: بجلی صارفین کیلئے بری خبر، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک بار پھر 1 روپے 56 پیسے مہنگی کر دی گئی۔ صارفین پر آئند ماہ کے بلوں میں 14 ارب 50 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
نیپرا نے اکتوبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں اضافے کی سماعت کی۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے بتایا کہ پاور سیکٹر 300 ایم ایم سی ایف ڈی گیس ضروت ہے لیکن صرف 150 ایم ایم سی ایف ڈی گیس فراہم کی جا رہی ہے، طلب سے کم گیس ملنے پر ایل این جی کے بجائے فرنس آئل پلانٹس چلا رہے ہیں۔

چئرمین نیپرا نے کہا کہ ماضی میں جتنا زور بجلی کی پیدوار پر لگایا گیا اتنا بجلی کی ترسیل پر لگایا جاتا تو آج مسائل نہ ہوتے، کے الیکڑک بجلی کی پیداوار کے تین پلانٹس لگارہی ہے مگر این ٹی ڈی سی بجلی کی فراہمی کے لیے معاہدہ کرنے کو تیار نہیں، بجلی کی قیمت میں اضافے کا بوجھ مسلسل صارفین پر ڈالا جا رہا ہے۔

ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ کمپنیوں کی کوشش ہے کہ کسی طرح صارفین کا گلا ہی دبا دیں۔ سماعت کے بعد نیپرا نے ایک بار پھر بجلی کی قیمت میں اضافے کی منظوری دے دی، فیصلے کا اطلاق کے الیکڑک اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں