0

عوام کیلئے بری خبر، حکومت نے بجلی مہنگی کرنے کی تیاری کر لی

اسلام آباد:: ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اٹھانوے پیسے یونٹ مہنگی کئے جانے کی سفارش کی گئی ہے۔ نیپرا قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے فیصلہ کرے گا۔

بجلی کی قیمتوں میں یہ اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔ نومبر میں پانی سے 39.01 فیصد، کوئلے سے 27.31 فیصد، مقامی گیس سے 9.34 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 9.20 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) کے مطابق ایٹمی ذرائع سے 11.55 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔ گزشتہ ماہ 7 ارب 20 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی۔

سی پی پی اے کا کہنا ہے کہ پیدا کی گئی بجلی پر 25 ارب روپے لاگت آئی۔ نو پیسے فی یونٹ بجلی ٹرانسمیشن لاسز کی نظر ہوئی جبکہ درآمدی گیس سے 10 روپے 5 پیسے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں