0

عوام کو لاک ڈاؤن کے نام پر بیوقوف بنایا جا رہا ہے، فردوس شمیم نقوی

کراچی:: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی نے کہا ہے کہ عوام کو لاک ڈاؤن کے نام پر بیوقوف بنایا جا رہا ہے، اندرون شہر سب کچھ کھلا ہوا ہے۔ پیپلز پارٹی نے پاکستان کا بہت بیڑاغرق کر دیا، اب تو انسانوں کی خدمت کر لیں۔

تفصیل کے مطابق پی ٹی آئی نے انصاف ہاؤس میں پریس کانفرنس کرکے سندھ حکومت کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔ قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے پاکستان کا بیڑہ غرق کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ صرف خوف پھیلانے کے مشن پر ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماؤں نے کہا کہ کورونا کے معاملے میں وفاق نے حکمت سے کام لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں