0

عمران مافیا معیشت کی تباہی کی ذمہ داری کسی اور پر نہیں ڈال سکتا: مریم اورنگزیب

اسلام آباد:: مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران مافیا کرپشن، چوری اور معیشت کی تباہی کی ذمہ داری کسی اور پر نہیں ڈال سکتا، سٹیٹ بینک آپ کی نالائقی اور نااہلی کی داستان سنا رہا ہے، کیا 18 ماہ میں تاریخی قرض اپوزیشن نے لیا ہے۔

ترجمان مسلم لیگ نون مریم اورنگزیب اپنے بیان میں کہا ہے کہ عمران صاحب جن کے گھر روٹی نہیں، اُن کو میڈیا کیا بتائے گا، 18 ماہ میں جن کے روزگار، کاروبار چھن گئے میڈیا انہیں کیا بتائے گا۔ انہوں نے کہا ‎حکومت کا ادارہ شماریات آپ کے اٹھارہ ماہ میں ترقی کی شرح 5.8 سے 1.9 فیصد اور مہنگائی کی شرح 3 سے 14 فیصد دکھا رہا ہے، غریبوں کی 18 ماہ میں ہسپتالوں میں مفت دوائی بند ہوگئی، روپے کی قدر میں 35 فیصد کمی ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں