0

عمران خان کے ارد گرد موجود لوگ حکومت چلنے نہیں دے رہے، چوہدری شجاعت

جدہ:: مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ان کی تو کوشش ہے کہ حکومت چلے مگر عمران خان کے ارد گرد لوگ حکومت کو چلنے نہیں دے رہے۔ جدہ میں صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب میں حکومت سازی کے لیے ن لیگ کے ساتھ ان کا کوئی رابطہ نہیں ،یہ بھول جائیں کہ ہم کسی سازش کے ذریعے پنجاب میں اقتدار چاہتے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کسی سازش کا حصہ بنیں گے اور نہ کسی کو ایسا کرنے دیں گے،جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے خلاف آرٹیکل 6 لگائے جانے کی باتوں کے حوالے سے شجاعت نے واضح کیا،مولانا کے دھرنے کے دوران چوہدری پرویز الٰہی نے یقین دہانی حکومت کی طرف سے کرائی تھی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں