اسلام آباد:: فروغ نسیم نے کہا ہے کہ عدالتوں کا احترام کرتے ہیں، حکومت نے انور منصور سے استعفیٰ طلب کیا تھا۔
وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم کا کہنا تھا حکومت کی طرف سے ایک جواب سپریم کورٹ میں جمع کرایا گیا، انور منصور نے بغیر اجازت سپریم کورٹ میں بیان دیا، انور منصور سے کہا گیا خود استعفیٰ دے دیں تو اچھا ہے۔
ادھر اٹارنی جنرل انور منصور اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے، انہوں نے اپنا استعفی صدر مملکت عارف علوی کو بھجوا دیا۔ استعفے کے متن میں کہا گیا کہ پاکستان بار کونسل نے تعیناتی پر سوال اٹھائے تھے، پاکستان بار کونسل نے استعفے کا مطالبہ کیا تھا، سپریم کورٹ، سندھ اور کراچی بار کا تاحیات رکن ہوں، اس صورتحال کی روشنی میں عہدے سے مستعفیٰ ہو رہا ہوں۔