0

عثمان خان شنواری اور فہیم اشرف کا بگ بیش لیگ سے معاہدہ

لاہور:: قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلرز عثمان خان شنواری اور فہیم اشرف کا آسٹریلوی کرکٹ لیگ بگ بیش سے معاہدہ ہو گیا۔ دونوں کرکٹرز ایونٹ کے دوران میلبرن رینیگیڈز کی نمائندگی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ باؤلر عثمان خان شنواری پہلے بھی میلبرن رینیگیڈز کی نمائندگی کر چکے ہیں، آسٹریلوی راؤنڈر فہیم اشرف پہلی بار آسٹریلوی بگ بیش لیگ میں شرکت کرتے نظر آئیں گے۔

بگ بیش لیگ کے دوران فاسٹ باؤلر عثمان خان شنواری پہلے پانچ جبکہ فہیم اشرف پہلے آٹھ میچ کے لیے دستیاب ہوں گے۔ بگ بیش لیگ 17 دسمبر سے 8 فروری تک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ بگ بیش لیگ میں میلبرن رینگیڈز ٹیم میں کینگروز کپتان ارون فنچ ٹیم کی قیادت کریں گے، دیگر کھلاڑیوں میں فہیم اشرف، کیمرو بوئس،کرسچین، کوپر، ایونز، فریزر، ہیری ،ثام ہارپر، مارکوئس ہیرس، ہاروے، جان ہالینڈ، شان مارش، جوئے مینی، محمد نبی، کین رچرڈ سن، عثمان خان شنواری، ول سدرلینڈ، ویبسٹر، ولڈرمتھ شامل ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں