0

عبدالعلیم خان کا جیلوں میں ایمرجنسی ہیلتھ سروسز 1122 کی فراہمی کا اعلان

لاہور:: سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے جیلوں میں ایمرجنسی ہیلتھ سروسز 1122 کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیدیوں کی تکالیف دور کرنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔

تفصیل کے مطابق صوبائی حکومت کے سینئر وزیر عبدالعلیم خان نے کوٹ لکھپت جیل کا دورہ کیا اس موقع پر ان کیساتھ متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔

عبدالعلیم خان نے کوٹ لکھپت جیل کو ماڈل قرار دیتے ہوئے کہا کہ باقی جیلیں بھی ایسی بنیں گی، سینٹرل اور جنوبی پنجاب سے 2 سے 4 جیلوں کو ماڈل بنائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ جیلوں کی اپ گریڈیشن ضروری ہے ، اس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔ انہوں نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ڈبل سٹوری نئی بیرکس کی ہنگامی بنیادوں پر تعمیر شروع کریں، کوٹ لکھپت جیل میں تیار 48 سیل فنکنشل کیے جائیں۔

عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ ہر قیدی کو بنیادی انسانی حقوق کے برابر سہولتیں ملنا چاہیں۔ جیلوں میں کچن، ٹوائلٹ اور روزمرہ کی ضرورتوں کو بہتر بنائیں گے۔

اس موقع پر انہوں نے جیلوں میں ایمرجنسی ہیلتھ سروسز 1122 کی فراہمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ سے جیلوں میں اصلاحات کی خصوصی اجازت لی ہے۔ قیدیوں کی تکالیف دور کرنا ہماری بنیادی ذمہ داری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں