لاہور:: ٹویٹر اور فیس بک پر مقبول ڈرامہ ‘میرے پاس تم ہو’ کی اختتامی قسط پر مزاحیہ دلچسپ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت بھی اس ڈور میں پیچھے نہ رہے اور ڈرامہ کے اختتام پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا ” دانش جانتا تھا کہ سکون صرف قبر میں ہے، وزیراعظم بھی رو پڑے”۔
ایک اور ٹویٹ میں عامر لیاقت نے لکھا ” دانش جان چکا تھا کہ فیس بک کی چیف آپریٹنگ آفیسر کی عمران خان سے ملاقات ہو چکی ہے ، سب سے بڑا خواب کہ وہ فیس بک خریدے گاپورانہیں ہوسکتا اسی لیے وہ ’مہوش‘ کا فیس دیکھ کر مرگیا، مہوش نے ویسے بھی فیس پر بہت کام کرالیاتھا اور’حیات‘ کا مقصد صرف ’دانش دشمنی‘ بنالیا۔‘
