0

عالمی سطح پر بھی ممالک میں مساوات نہیں ہے: انتونیو گوتریس

لاہور:: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر بھی ممالک میں مساوات نہیں ہے، افراد اور ممالک میں مساوات قائم کرنا آسان نہیں، طویل عمل ہے۔

یو این سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے نجی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 21 ویں صدی میں نوجوانوں کا اقوام متحدہ میں اہم کردار ہوگا، اداروں کے درمیان مباحثہ ضروری ہے، مستقبل کے چیلنجز کو سامنے رکھ کر نصاب میں تبدیلی کرنا ہوگی، موسمیاتی تبدیلی کو مدنظر رکھ کر فیصلے کرنا ہوں گے، نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ کرنا ہوگا۔

انتونیو گوتریس کا کہنا تھا سلامتی کونسل کے صرف 5 ممالک کے پاس ویٹو پاور ہے، سیکیورٹی کونسل کے صرف 5 ممالک کے پاس ویٹو پاور ہونا عدم مساوات کی مثال ہے۔

قبل ازیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک ٹویٹ پیغام میں لکھا کہ اقوام متحدہ امن مشنز میں پاکستان سب سے بڑا شراکت دار ہے، امن مشن کے لیے خدمات دینے والی کچھ بہادر خواتین اور مردوں سے ملاقات متاثر کن تھی، ان افراد نے امن کے قیام کے لیے کام کیا، آپ کی قربانی اور خدمات کے لیے شکریہ ادا کرتا ہوں۔

دوسری جانب سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیو گوتریس آج کرتارپور جائیں گے جبکہ شاہی قلعہ اور بادشاہی مسجد کی سیر کا بھی پلان ہے، انتونیو گوتریس کنڈرگارٹن میں بچوں کوپولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں