0

عالمی ادارے کی رپورٹ نے عمران خان کی نالائقی پر مہر ثبت کر دی: سعید غنی

کراچی:: سعید غنی نے کہا ہے کہ ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ میں پاکستان کا درجہ مزید نیچے گر گیا ہے، تحریک انصاف کے دعوے اور نعرے غلط نکلے، عالمی ادارے کی رپورٹ نے عمران خان کی نالائقی اور نااہلی پر مہر ثبت کر دی۔

وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا 10 سال بعد ملک کا ٹرانسپیرنسی انڈیکس تنرلی کا شکار ہوا، رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں اس سال کرپشن میں اضافہ ہوا، مہنگائی و بیروزگاری نے گذشتہ ایک سال میں غریب کی کمر توڑ دی۔

سعید غنی نے کہا رپورٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ ڈیرھ سال میں ملک ہر حوالے سے پیچھے چلا گیا، قانون کی حکمرانی کے حوالے سے جاری رپورٹ میں بھی پاکستان مزید تنرلی کی طرف گیا، ایک سال میں پاکستان جمہوری اقدار کے حوالے سے بھی پیچھے چلا گیا۔

صوبائی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں گذشتہ ایک سال میں عدلیہ اور میڈیا پر بھی حملے بڑھ گئے، انسانی حقوق کی پامالی کے حوالے سے بھی پاکستان کا درجہ گذشتہ ایک سال میں خراب ہوا، اپوزیشن کے خلاف انتقامی کاروائیاں بھی بڑھ گئیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں