0

عائزہ سے شادی کیسے ہوئی؟ دانش نے پوری کہانی بتا دی

لاہور:: اداکار جوڑی عائزہ اور دانش دونوں نے ہی پاکستان شوبز انڈسٹری میں اپنی صلاحیت کی بنا پر نام کمایا۔ حال ہی میں اداکار دانش تیمور نے ایک نجی ٹی وی کے شو میں اہلیہ عائزہ اور اپنے تعلق کے حوالے سے بتایا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق دانش نے انکشاف کیا کہ فیس بک سے پہلے ایک پلیٹ فارم ہوتا تھا جس کا نام اورکٹ تھا تو سب سے پہلے اس پر ہماری بات ہوئی تھی۔ دانش نے کہا کہ مجھے ان سے بات کر کے ایسا لگا کہ یہ بہت سلجھی ہوئی خاتون ہیں اور ان کو شادی کے بعد میرے گھر میں ہونا چاہیے۔

اداکار کا کہنا تھا کہ میں نے ان سے پوچھا کہ آپ مجھ سے شادی کریں گی جس پر ان کو پہلے یقین نہیں آیا۔ اداکار نے بتایا کہ عائزہ سے والدہ سے ملاقات کرانے کی درخواست کی اور پہلی بار عائزہ سے ملنے کے بجائے ان کی والدہ سے جا کر ملا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں