اسلام آباد:: معاون خصوصی برائے صحت نے اسلام آباد ایئر پورٹ کا دورہ کیا جہاں ڈاکٹر ظفرمرزا نے چین سے آنے والے مسافروں کی اسکریننگ کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ظفر مرزا کا کہنا تھا تمام ہوائی اڈوں پر سکریننگ کے نظام کو مضبوط بنالیا ہے، حکومت پاکستان ہر ممکنہ ہنگامی صورتحال کیلئے تیار ہے، قومی ادارہ صحت میں ممکنہ کروناوائرس کیسزکی تشخیص کی سہولت موجود ہے، تمام ہوائی اڈوں پر مسافروں کی سکریننگ کے مکمل انتظامات موجود ہیں۔
ادھر ائیر رپورٹ ذرائع کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے چین میں کورونا وائرس کے باعث 29 جنوری کو چین اور پاکستان کے درمیان پروازیں کی آمدورفت معطل کیا گیا فضائی آپریشن بحال کر دیا گیا ہے۔ چین ارمچی سے پہلی براہ راست پرواز سی زیڈ 6007،61 پاکستانیوں کو لے کر اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچی جبکہ نجی ایئر لائن کی پرواز کیو آر 632، 40 طلبا کو لیکر چین سے براستہ دوحہ اسلام آباد پہنچی۔
ائیرپورٹ پر وزارت صحت نے چین سے آنے والے مسافروں کے لیے خصوصی ڈیسک بنائے اور ان کا میڈیکل چیک اپ سکینگ کی گئی، میڈیکل چیک اپ کے بعد تمام مسافروں کو گھر جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کسی مسافر میں کرونا وائرس نہیں ملا ہے۔