0

طالبان کیساتھ مذاکرات میں پاکستانی کوششوں کی تعریف، زلمے خلیل زاد کا دورہ پاکستان کا اعلامیہ

اسلام آباد:: امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ زلمے خلیل زاد نے افغان مفاہمتی عمل کے لئے پاکستانی کاوشوں کوسراہا ہے۔

امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ زلمے خلیل زاد نے 31 جنوری کو اسلام آباد کا دورہ کیا، انہوں نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سمیت پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کیں، ان ملاقاتوں میں افغان جنگ کے خاتمے اور وہاں پر سیاسی تصفیے کیلئے جاری امریکی کوششوں سے متعلق بات چیت کی گئی۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ زلمے خلیل زاد نے طالبان کو پرتشدد کارروائیوں میں کمی پر آمادہ کرنے کی پاکستانی کوششوں کی تعریف کی اور کہا کہ افغانستان میں پرتشدد کارروائیاں کم ہونے سے امریکا طالبان امن معاہدے کی راہ ہموار کرے گی، جبکہ پاکستانی کوششیں انٹرا افغان مذاکرات، افغانستان میں مکمل اور پائیدار امن کیلئے بھی معاون ثابت ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں