پشاور:: صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی افواہیں حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے لیے پھیلائی جا رہی ہیں۔
شوکت یوسفزئی کا میڈیا نمائندوں سے گفتگو میں کہنا تھا کہ صوبائی کابینہ کے اجلاس میں کوئی بدنظمی نہیں ہوئی، بہت خوشگوار ماحول میں ہوا، تاہم اجلاس میں بات ہر کوئی کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کے اعتماد کے بعد محمود خان کو گروپ بنانے کی کیا ضرورت ہے۔ ایسی افواہیں حکومت کو کمزورکرنے کی سازش ہیں۔ جب تک عمران خان کا اعتماد ہے، محمود خان وزیراعلیٰ رہینگے۔
صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ دو خواتین کو بھی کابینہ میں نمائندگی دینے پر غور کر رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کابینہ اجلاس میں کم عمر ملزمان کے لئے علیحدہ عدالتوں کے قیام کی منظوری دی گئی جبکہ دیوانی مقدمات کے قانون میں ترامیم 3 ماہ تک ملتوی کر دی ہیں، اس کے علاوہ کابینہ نے سپیشل پولیس فورس کو مستقل کرنے کی بھی منظوری دی۔