لاہور:: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی 22 فروری کو تین روزہ دورے پر لاہور آئینگے۔
صدر مملکت 22 فروری کو فاؤنٹین ہاؤس میں آٹزم اینڈ چائلڈ سائیکالوجی پر سیمنار کے مہمان خصوصی ہونگے۔ ڈاکٹر عارف علوی 23 فروری کو فاطمہ جناح یونیورسٹی کے کانووکیشن کے مہمان خصوصی ہونگے جبکہ 24 فروری کو ایوان کارکنان میں تقریب سے خطاب کرینگے۔
ادھر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی آج ایک روزہ دورے پر کوئٹہ پہنچے جہاں گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی اور وزیراعلیٰ جام کمال خان نے ان کا استقبال کیا۔
بعد ازاں صدر مملکت ائیرپورٹ سے بذریعہ ہیلی کاپٹر سبی پہنچے جہاں وہ تاریخی میلے کا افتتاح کرینگے۔ صوبائی وزیر تعلیم بلوچستان سردار یار محمد رند بھی ان کے ہمراہ ہیں۔
اس سے قبل صدر پاکستان نے کراچی میں ایم کیوایم رہنما امین الحق کے گھر گئے اور ان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت کی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے مرحومہ کی مغفرت اور درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی۔