0

شیخ رشید پشاور میں پریس کانفرنس کے دورا ن حریم شاہ کے ساتھ ویڈیو سے متعلق صحافی کے سوال پربرہم

ٹک ٹاک سٹارز حریم شاہ اور صندل خٹک نے گزشتہ دنوں سوشل میڈیا کے علاوہ سیاست میں بھی کھلبلی مچائی رکھی اور معاملہ تو لڑائیوں تک پہنچ گیا تاہم شیخ رشید سے آج جب پریس کانفرنس میں حریم شاہ کی ویڈیو سے متعلق سوال کیا گیا تو وہ سن کر برہم ہو گئے ۔

شیخ رشید نے پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں سے سوالات لینے شروع کیے تو ایک صحافی نے موقع دیکھتے ہوئے حریم شاہ کی ویڈیو سے متعلق سوال داغ دیا جس پر شیخ رشید برہم ہو گئے اور کہا کہ ” اہم لوگوں کے سامنے گھٹیا سوال نہ کریں ، میں آپ کا احترام کرتاہوں ، وہ لوگ اسی سے سر چڑھتے ہیں ۔“

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہناتھا کہ اذاخیل میں نئے ڈرائی پورٹ کا افتتاح کر رہے ہیں ، نوشہرہ درگئی لائن کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے،فریٹ ٹرینیں 7سے15کردی ہیں،پشاور سے جلال آباد ٹرین منصوبہ شروع کرنے لگے ہیں،جلال آباد کے لیے لوئے شرمان کے راستے ٹریک بچھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اچھی فضا بنی ہے،اپوزیشن نے آرمی ایکٹ پر قانون سازی میں حمایت کی، آرمی چیف کی توسیع ہماری قومی ذمہ داری تھی،پہلے ہی کہاتھا مسلم لیگ ن اور پیپلزپارٹی حمایت کرےگی۔

بھارت میں جاری احتجاج سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ بھارت میں نوجوان اپنے حق کے لیے سڑکوں پر ہیں،دنیا میں سب سے زیادہ احتجاج بھارت میں ہورہا ہے،سارا بھارت مودی کےخلاف نکل آیا ہے۔ شیخ رشید نے مولانا فضل الرحمان کی سیاست پر روشنی ڈالتے ہوئے اپنا نقطہ نظر پیش کیا اور کہا کہ فضل الرحمان نے دسمبر کی بات کی تھی لیکن دسمبر گزرگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں