لندن:: ملکہ برطانیہ نے شہزادہ ہیری اورمیگھن کے شاہی مستقبل سے متعلق اہم فیصلہ سنا دیا۔ اب جوڑا شاہی خاندان کا فعال رکن نہیں رہے گا۔ شاہی خطابات اور فرائض واپس لے لیے گئے، عوامی فنڈز بھی نہیں ملیں گے۔
برطانوی شاہی محل سے اہم بیان جاری، کوئین الزبتھ کا کہنا تھا کہ ہیری اورمیگھن شاہی خاندان کے فعال ممبر نہیں رہیں گے اورنہ ہی وہ پبلک فنڈ کا استعمال کرسکیں گے۔ ہیری اور میگھن سے شاہی خطاب بھی واپس لے لیے گئے۔
شہزادہ ہیری اور میگھن کا کہنا ہے وہ اپنے گھر پر خرچ کی گئی، 24 لاکھ پاؤنڈز کی رقم واپس کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، بکنگھم پیلس کا کہنا ہے کہ ان فیصلوں کا اطلاق رواں سال موسم بہار سے ہو گا۔
ملکہ نے مزید کہا کہ ہیری، میگھن اور آرچی ان کے خاندان کے محبوب رکن رہیں گے، ان کی مزید آزادانہ زندگی گزارنے کی خواہش کی حمایت کرتی ہوں۔