لاہور:: لیجنڈ اداکار بہروز سبزواری کے صاحبزداے شہروز سبزواری نے اپنی اہلیہ سائرہ یوسف سے علیحدگی کی تصدیق کر دی۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق دونوں 2012 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے اور ان کی ایک بیٹی بھی ہے۔ شہروز سبزواری اور سائرہ یوسف کافی عرصے سے ایک ساتھ دکھائی نہیں دے رہے تھے جس کے باعث افواہیں سرگرم تھیں۔
اب شہروز سبزواری نے علیحدگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے درمیان کچھ ذاتی اختلافات کی وجہ سے 6 ماہ قبل علیحدگی ہوئی۔ اب یہ خبریں زیر گردش ہیں کہ شہروز سبزواری اداکارہ صدف کنول سے شادی کریں گے۔