اسلام آباد:: وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما شہباز گل کو معاون خصوصی تعینات کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف شہباز گل کو بڑی ذمہ داری مل گئی، وزیراعظم عمران خان نے انہیں معاون خصوصی تعینات کر دیا ہے۔ شہباز گل کو سپشل اسسٹنٹ برائے پولیٹیکل کمیونیکیشن مقرر کیا گیا ہے۔
شہباز گل کی معاون خصوصی تقرری کا کابینہ ڈویژن نے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے، ڈاکٹر شہباز گل کی تعیناتی اعزازی طور پر گی ہے۔
دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس ٹیکنالوجی فواد چودھری کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر شہباز گل کو سیاسی رابطے سے امور سے متعلق زمہ داری ملنے پر مبارکباد دیتا ہوں۔
یاد رہے کہ گزشتہ سال ستمبر کے مہینے میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے اپنے عہدے سے استعفی دیدیا تھا۔ شہباز گل اس وقت وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ترجمان کی حیثیت سے ذمہ داری نبھا رہے تھے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 27 اپریل کو وزیراعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فراز اور چیئر مین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کو وفاقی وزیر اطلاعات اور معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات مقرر کیا تھا۔