0

شوہر کو 35 روز کیلئے اغوا کیا گیا تھا: سنیتا مارشل

لاہور:: اداکارہ و ماڈل سنیتا مارشل نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کے شوہر اداکار حسن احمد کو کئی سال قبل اغوا کرلیا گیا تھا اور وہ وقت ان کی زندگی کا سب سے مشکل وقت تھا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق سنیتا نے بتایا کہ حسن کو 35 روز کیلئے نامعلوم افراد نے اغوا کر لیا اور جب وہ گھر واپس پہنچے تو ذہنی طور پر کافی متاثر تھے۔ سنیتا کے مطابق شادی کے وقت حسن کا کیریئر اتنا بہتر نہیں تھا۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ اپنے شوہر کو یہی کہتی تھیں کہ ایک وقت آئے گا جب تم مجھ سے زیادہ کماؤ گے اور ایسا ہی ہوا آج وہ مجھ سے زیادہ کماتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں