0

شدید سردی میں پاﺅں اور ہاتھ گرم رکھنے کا نسخہ

سردیوں میں ہاتھوں اور پیروں کا باقی جسم کی نسبت زیادہ سرد رہنا اس بات کی علامت ہوتی ہے کہ ہاتھوں اور پیروں کو خون کی فراہمی کم ہو رہی ہے اور انہیں آکسیجن کم مل رہی ہے۔ اگر ہاتھ اور پیر حد سے زیادہ ٹھنڈے رہنے لگیں تو یہ کئی طرح کی بیماریوں کی علامت بھی ہو سکتی ہے چنانچہ ایسی صورت میں فوری ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔ نارمل حالت میں کچھ ایسے ٹوٹکے ہیں جن پر عمل کرنے سے سردیوں میں ہاتھوں اور پیروں کو گرم رکھا جا سکتا ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کے مطابق ان میں پہلا ٹوٹکا گرم تیل سے ہاتھوں اور پیروں کا مساج کرنا ہے۔ گرم تیل کے ساتھ مساج کرنے سے ہاتھوں اور پیروں میں خون کا بہاﺅ بہتر ہوتا ہے اور آکسیجن کی فراہمی ٹھیک ہوتی ہے۔
دوسرا طریقہ یہ ہے کہ گرم پانی میں اپسم نمک، جسے میگنیشیم سلفیٹ بھی کہتے ہیں، ملا کر ہاتھوں اور پیروں کو اس پانی میں ڈبوئے رکھیں۔ گرم پانی ہاتھوں پیروں کو حدت دے گا جبکہ اپسم نمک سے آپ کے جسم کو میگنیشیم ملے گا۔ اگر آپ کے ہاتھ پیر ٹھنڈے رہتے ہیں تو آپ کو کھانے کی ایسی چیزیں زیادہ استعمال کرنی چاہئیں جن میں آئرن زیادہ ہو، مثال کے طو پر کھجور، سویا بین، سیب، خشک خوبانی، زیتون وغیرہ۔ اگر ہاتھ پیر زیادہ ٹھنڈے ہوں اور ان کے ساتھ مسلسل تھکاوٹ رہتی ہو، وزن کم یا زیادہ ہو رہا ہو، بخار رہتا ہو اور جوڑوں میں درد رہتا ہو، ایسی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں