ممبئی:: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری نے کورونا وائرس کیخلاف جنگ میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے ذاتی آفس قرنطینہ سنٹر کیلئے وقف کر دیا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ممبئی میونسپل کارپوریشن نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شاہ رخ خان اور گوری خان کے انسانیت کے لئے اس بہترین اقدام کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ کی جانب سے 4 منزلہ عمارت کو بچوں، خواتین اور عمر رسیدہ افراد کیلئے قرنطینہ سنٹر کے طور پر استعمال کرنے کی اجازت دینے پر ان کے مشکور ہیں۔
شاہ رخ خان اورگوری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا کہ اس مشکل وقت میں انسانیت کی خدمت کرنے کے تحت اپنا ذاتی آفس قرنطینہ سنٹر کیلئے وقف کیا، لوگوں کو چاہیے کہ وہ احتیاطی تدابیر کیساتھ کورونا کو ہرا دیں۔

