0

شاہی قلعہ میں شادی کی تقریب، ذمہ داری والڈ سٹی اتھارٹی پر عائد کردی گئی

لاہور:: چیف سیکرٹری پنجاب کو پیش کی گئی رپورٹ میں شاہی قلعہ میں شادی کی تقریب کی ذمہ داری والڈ سٹی اتھارٹی پر عائد کر دی گئی ہے۔

ای ڈی سی آر صفدر ورک اور اسسٹنٹ کمشنر تبریز ملک نے وقوعہ کا دورہ بھی کیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ والڈ سٹی اتھارٹی کی جانب سے کوتاہی برتی گئی، اس لیے ذمہ داری بھی اسی پر عائد ہوتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق والڈ سٹی اتھارٹی کے سینئر عہدیداروں نے کوتاہی برتی، وہ شادی کی تقریب کے حوالے سے آگاہ تھے۔ بظاہر شاہی باورچی خانے کی جگہ نجی گروپ کو دی گئی۔ نجی گروپ کو کاروباری سرگرمیوں کے لئے اجازت دینا بھی قانونی اعتبار سے درست نہیں ہے۔

کمشنر کی رپورٹ میں متعلقہ حکام کے خلاف کارروائی کی سفارش کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ کامران لاشاری نے معاملات پر غلط انداز میں میڈیا کو بریف کیا۔ والڈ سٹی اتھارٹی کے چیئرمین اور دیگر افراد پر قوانین کے برعکس اقدام کرنے کی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

اطلاعات ہیں کہ تقریب کی اجازت دنے والے ڈائریکٹر کو ہٹا دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹر شاہی قلعہ آصف ظہیر کو سیٹ سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری ڈی جی والڈ سٹی کامران لاشاری نے جاری کیا ہے۔ آصف ظہیر کو 2013ء میں لایا گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں