0

شاہد خاقان اور احسن اقبال کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 10 فروری تک ملتوی

اسلام آباد:: اسلام آباد ہائیکورٹ نے ن لیگی رہنماوں شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں ن لیگی رہنماوں کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس لبنیٰ سلیم پرویز پر مشتمل ڈویژن بینچ نے کی، فاضل عدالت نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کی ضمانت کے معاملے پر نیب سے 10 فروری کو جواب طلب کیا ہے اور موقف آنے تک سماعت ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی ایل این جی کیس اور احسن اقبال نارووال سپورٹس سٹی کمپلیکس کیس میں ان دنوں زیر حراست ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں