اسلام آباد:: شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانت کی درخواستوں پر سماعت بغیر کارروائی کے 24 فروری تک ملتوی کر دی گئی۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی چھٹی کے باعث درخواست ضمانت پر سماعت ملتوی کی گئی، چیف جسٹس اطہر من اللہ ناساز طبعیت کے باعث چھٹی پر ہیں، دو رکنی بنچ 24 فروری کو ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
0