0

شامی شہر دومہ میں کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں ہوئے، سابق تحقیقاتی ٹیم کے ممبر نے اقرار کرلیا

نیویارک:: سابق تحقیقاتی ٹیم کے ممبر نے سلامتی کونسل میں اقرار کیا ہے کہ شام کے شہر دومہ میں کیمیائی ہتھیار استعمال نہیں ہوئے۔

کیمیائی ہتھیاروں کے انسداد کے عالمی ادارے نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ شام میں خانہ جنگی کے دوران کیمیائی ہتھیار استعمال ہوئے ہیں تاہم اب تحقیقاتی ٹیم کے ممبر نے ہی ان دعوؤں کی نفی کر دی ہے۔

سلامتی کونسل میں بریفنگ کے دوران او پی سی ڈبلیو کے سابق افسر آئن ہینڈرسن کا کہنا تھا کہ ادارے کی حتمی رپورٹ ہماری ٹیم کی تحقیقات کے برعکس تھی۔ رپورٹ میں حقائق، نتائج اور تجزیوں کو نظر انداز کر دیا گیا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ شام کے شہر دومہ سے ملنے والے دو پراسرار سلنڈرز کے تجزیے سے یہ بات ثابت ہو رہی تھی کہ کیمیائی مواد استعمال نہیں ہوا اور نہ ہی سلنڈرز جہاز سے گرے تھے بلکہ جائے حملہ پر کسی طرح سے پہنچائے گئے تھے۔

خیال رہے کہ روس کی درخواست پر شام میں کیمیائی حملوں کے حقائق جاننے کے لیے سلامتی کونسل کا اجلاس بلایا گیا تھا جس میں شرکت کے لیے آئن ہینڈرسن بھی مدعو تھے لیکن انہیں امریکا کی جانب سے ویزا جاری نہیں کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں