نئی دہلی:: پڑوسی ملک بھارت میں ایک عجیب واقعہ پیش آیا ہے جہاں شادی سے قبل دولہے کا والد دلہن کی والدہ کو گھر سے بھگا لے گیا۔
بھارتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ریاست گجرات کے شہر سورت سے تعلق رکھنے والے لڑکا اور لڑکی منگنی کے بعد ایک سال سے اپنی شادی کی تیاریاں کر رہے تھے لیکن ان کا خواب بکھر گیا۔ شادی سے قبل دولہے کا 48 سالہ والد اور دلہن کی 46 سالہ والدہ گھر سے غائب ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق دولہا کے والد ایک ٹیکسٹائل برنس مین ہیں جو دلہن کی والدہ کو جوانی کے دنوں سے جانتے تھے۔ یہ دونوں پڑوسی ہونے کے ساتھ ساتھ اچھے دوست بھی تھے۔
دونوں کو فرار ہوئے 10 روز سے زائد گزر چکے ہیں جس کی وجہ سے ان کے خاندان کو سخت شرمندگی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ فرار ہونے والے جوڑے کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔