سینئر سیکورٹی حکام نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سابق ترجمان احسان اللہ احسان کی حراست سے فرار ہونے کی تصدیق کردی ہے۔ روزنامہ جنگ کے مطابق فرانسیسی خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کوبتایا کہ جنگجوﺅں کی شناخت اور انہیں پکڑنے کیلئے احسان اللہ احسان ہمارا بڑا ذریعہ تھا۔ تاہم ذرائع نے ان دعوﺅں کی تصدیق نہیں کی کہ احسان اللہ ترکی میں ہے اور اس کے فرار ہونے سے متعلق معلومات بھی نہیں بتائیں۔
0